پشاو: بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے پر تعمیراتی کا م کا آغاز کرکیکم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے،پرویز خٹک
ْمنصوبے کے تینوں پیکیجز کاٹینڈر30 اپریل تک جاری کیا جائے، منصوبے کو ایک چیلنج سمجھ کر کام کریں، کسی بھی رکاوٹ یا مشکل کی صورت میں فورا ًآگاہ کریں، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس میں ہدایات
جمعہ 24 فروری 2017 23:05
(جاری ہے)
کسی بھی رکاوٹ یا مشکل کی صورت میں فورا ًآگاہ کریں۔
منصوبے کو ایک چیلنج سمجھ کر کام کریں۔پر اگراس کے عمل میں تیز رفتاری نظر آنی چاہئے۔ وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ چیف سیکریٹری عابد سعید، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اعظم خان، محکمہ ٹرانسپورٹ اور خزانہ کے انتظامی سیکریٹریوں، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے، سٹرٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندوں اور منصوبے کے کنسلٹنٹس نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو منصوبے کی تعمیر کیلئے عملی اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کیلئے چمکنی، ڈبگری اور حیات آباد میں تین ڈپو قائم کئے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئے حیات آباد میں 30 کنال اراضی درکار تھی جس کا انتظام کیا جا چکا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے چمکنی ٹرمینل کی زمین کا حصول تیز کرنے اور کمرشل لائن پر بلڈنگ اور دیگر سرگرمیاں تیز رفتاری کے ساتھ پلان کرنے کی ہدایت کی۔ 70کروڑ روپے زمین کے حصول کے لئے مختص کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے باقی ما ندہ مطلوبہ اراضی کا حصول بھی جلد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کے لئے 380 ائرکنڈیشنڈبسوں کا انتظام کرنا ہے ۔ انہوںنے ہدایت کی کہ منصوبے کو کمرشل بنیادوں پر تعمیر کیا جائے اور پارکنگ پلازے بنائے جائیں اور کنٹریکٹ کھلے مقابلے کے ذریعے ایوارڈ کئے جائیں ۔ ٹائم لائنز پر عمل درآمد یقینی ہونا چاہیئے اور ادائیگی کا طریق کارشفاف ہونا چاہیئے ۔ پی ڈی اے اس پراجیکٹ کے لئے علیحدہ سپیشل ٹیم رکھے ۔ مالی اور بلنگ آفس قائم کرلیںاور ہر شعبے کیلئے علیحدہ ونگ بنا لیں۔پراجیکٹ کی تیز تر تکمیل کیلئے تعمیر اتی کا م تین شفٹوں پر مشتمل دن رات سروس ہونی چاہیئے ۔ تمام معاملات خوش اسلوبی سے چلنے چاہئیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ چمکنی، حیات آباد اور ڈبگری میںبس ڈپو اور شاپنگ پلازے بھی بنائے جائیں جہاں بس پارکنگ ، ورکشاپ اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی ۔ انہوںنے کہاکہ 40 ارب روپے کی مجوزہ لاگت سے یہ منصوبہ پشاور کی ٹریفک کے مسئلے کا کل وقتی حل ہے۔پراجیکٹ 8 روٹس کو باہم مربوط کرے گا۔ پشاور میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے تناظر میں اس منصوبے کی جلد تکمیل ہمارے لئے ایک چیلنج ہے۔ کم سے کم وقت میں اس منصوبے کو گرائونڈ پرلانا اور کم سے کم وقت میں مکمل کرنا ہے۔ ایک سال سے عوام کی نظریں اس منصوبے پر لگی ہیں۔ منصوبے کے تحت بس سٹیشنوں ، پارکنگ پلازوں، مسافروں کی سہولیات، ہوٹل اور کمرشل سرگرمیوں کے خاطر خواہ انتظامات ناگزیر ہیں۔پراجیکٹ کے تحت کمرشل سرگرمیوں سے کمپنی کو اپنے اخراجات پورے کرنے میں مدد ملے گی ۔ پشاور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے ناظم اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو ہوں گے ۔ ایشین ڈویلپمنٹ بینک اس منصوبے کیلئے مالی معاونت فراہم کرے گا۔ اس کو ایک قابل عمل منصوبہ کے طور پر گرائونڈ پر لانا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حتمی مائل سٹون پر پہنچنے سے قبل جو رکاوٹیں ہیں دور کریں مقررہ اہداف کو مقررہ وقت میں حاصل کریں تاکہ پراجیکٹ میں تاخیر ی عوامل سر نہ اُٹھا سکیں۔ ایک وقت کے خرچ کے بعد اس کے لئے حکومت کو سبسڈی نہیں دینا پڑے گی۔پراجیکٹ میں سبسڈی کا تصور ہے ہی نہیں یہ منصوبہ خود اپنے پائوں پر کھڑا ہوگا ۔ اس منصوبے کو وہ خود ہر فورم پر منظو ر کرائیں گے ۔ تمام لوازمات کو حتمی شکل دے کر منصوبے کی تعمیر کی طرف عملی قدم نظر آنا چاہیئے۔ اس منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر وقت کا تقاضا بن چکی ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدر آصف علی زرداری سے آج ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف آج ملاقات کریں گے ، ترجمان دفترخارجہ
-
وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال کی چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات
-
گوادر میں حجام کی دکان میں کام کرنے والے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
-
نو مئی کے واقعات ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف بغاوت تھی ،حملوں کا اصل مقصد جمہوریت کاخاتمہ ، آئین کی پامالی اور فرد واحد کی بادشاہت اور آمریت قائم کرنے کا مذموم منصوبہ تھا، ، وزیراعظم شہبازشریف
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
-
گوگل نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت کیلئے اپنی سپورٹ دٴْگنی کردی
-
190ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے، ہمیں کسی کی ہدایات کی ضروت نہیں، دفترخارجہ کا امریکا کو جواب
-
کیا وجہ ہے ایک سال گزرنے کے باوجود 9 مئی کے مجرموں کو سزا نہ مل سکی، وزیراعظم
-
تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات ہی واحد حل ہیں،شبلی فراز
-
پی ٹی آئی رہنماء ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے بعد رہائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.