قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے، ہمیں کسی کی ہدایات کی ضروت نہیں، دفترخارجہ کا امریکا کو جواب
جمعرات 9 مئی 2024 17:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عدلیہ کا ایک آزادنہ اور شفاف نظام ہے، عدلیہ قانون کے مطابق فیصلے کرنے میں آزاد ہے، انصاف کی فراہمی پاکستان کی عدلیہ کا ایک بنیادی ستون ہے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے واضح کیا کہ قیدیوں کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، ہمیں پاکستان کے اندرونی مسائل پر کسی کی ہدایات کی ضروت نہیں ہے۔بھارت کے ساتھ مذاکرات سے متعلق افواہوں پر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر واضح کرتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوسکتے، اس حوالے سے چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ عافیہ صدیقی کا معاملہ امریکا میں پاکستانی مشن دیکھ رہا ہے،پاکستانی سفارتخانہ عافیہ صدیقی اور ان کی قانونی ٹیم سے رابطے میں ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی آباد کاروں کے غزہ میں اردن کے امدادی کارواں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، کئی ماہ سے اسرائیل غزہ کے عوام پر بمباری کر رہے ہیں۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کی جانب سے مقبوضہ کشمیر ہر موقف کی توثق کو سراہتا ہے، اجلاس نے بھارت کو 5 اگست 2019 کے یک طرفہ و غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان او آئی سی سیکرٹری جنرل کے نمایندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر کی رپورٹ کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کشمیری بہنوں بھائیوں کی اخلاقی, سیاسی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر کہا کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لئے استعمال ہو رہی ہے، اس کے شواہد پاکستان کے پاس موجود ہیں۔انہوںنے کہاکہ بشام حملے میں ملوث افغانستان کی سر زمین میں مقیم شرپسند عناصر سے جڑے ہوئے ہیں،ہمارے پاس ثبوت موجود ہیں کہ بشام حملے میں ملوث افراد افغانستان سے رابطے تھے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ان کو افغانستان سے سہولت کاری فراہم کی جارہی تھی، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے یہ شواہد افغان حکام کو فراہم کیے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ اگر افغان حکومت چاہے تو شواہد دوبارہ فراہم کیے جا سکتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
حمودالرحمان کمیشن ویڈیو میں ادارے کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا
-
ڈالر 350 روپے، بجلی کا یونٹ 100 روپے کا ہو جانے کی پیشن گوئی
-
جعلی فارم 47 کی حکومت کا بڑی سیاسی جماعت کو مذاکرات کی دعوت دینا مضحکہ خیز ہے
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی سڑک پر موٹربائیک سواروں سے لین کی پابندی کرانے کی ہدایت
-
حکومت نے ڈالر کی قیمت میں بڑے اضافے کا عندیہ دے دیا
-
ریاست چھینی ہوئی زندگیا ں لوٹا دے، سمی دین بلوچ
-
محکمہ داخلہ پنجاب کا جیلوں میں طلبہ کو انٹرن شپ کروانے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمان کی ویڈیو اپ لوڈنگ کا معاملہ
-
13کروڑعوام کو جوابدہ ہوں، پولیس صوبے بھر میں ہرصورت کرائم کنٹرول کرے
-
فارم 45 پر اتفاق رائے ہی مسائل کا حل ہے، چیف جسٹس قوم کو انصاف دلائیں
-
آئی جی آفس کے باہر ڈکیتی کی واردات میں ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے شہری ہلاک‘راہ گیربچہ زخمی
-
آئی ایم ایف کا ایک بار پھر ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.