گوادر میں حجام کی دکان میں کام کرنے والے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

جمعرات 9 مئی 2024 17:26

گوادر میں حجام کی دکان میں کام کرنے والے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2024ء) گوادر کے علاقے سربندر میں نامعلوم مسلح افراد نے 7 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ گوادر محسن علی کے مطابق نامعلوم افراد نے گوادر فش ہاربر کے قریب رہائشی کوارٹر پر فائرنگ کر کے 7 افراد کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا ۔محسن علی کے مطابق مقتولین اور زخمی افراد سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے، لاشوں اور زخمی شخص کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ گوادر کے مطابق مقتولین اور زخمی افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا گیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کی طرف سے جاری بیان کے مطابق گوادر میں مزدوروں کا قتل کھلی دہشت گردی ہے انتظامیہ کی جانب سے مزدوروں کے لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے۔وزیر داخلہ بلوچستان میرضیا لانگو نے گوادرمیں افسوسناک واقعےکی تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کا قتل بزدلانہ اقدام ہے، دہشتگردوں سے سختی سے نمٹیں گے۔\932