ڈپٹی کمشنر زیارت کی زیر صدارت چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس

ہفتہ 25 فروری 2017 00:01

کوئٹہ۔24فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل کی زیر صدارت میں چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات اور ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںڈسٹرکٹ چیئر مین زیارت سردار میر وائس خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شوکت علی ترین ،ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹرارباب کامران کاسی ،پاپولیشن آفیسر محمد اسلم ،ڈی او فیمیل ،پروجیکٹ ڈایریکٹر نقیب اللہ اور دیگر گروپ ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے ۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم وترقی کے لیے جدوجہد کرنا جہاد سے کم نہیں ،تعلیمی ترقی سے ہی پسماندگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ ضلع زیارت میں تمام سکولوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے،سنجاوی اور زیارت میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں جارہے ہیں ،ضلع زیارت میں تعلیمی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ محنت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں ۔انہوں نے کہا عوام اپنے بچوں کو سکول میں داخل کرکے حکومتی کوششوں کا ساتھ دیں،کیونکہ تعلیم ہمارا مستقبل ہے تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتے،آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا ناگزیر ہے۔انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایماند اری اور لگن سے ادا کریں ۔ڈسٹرکٹ چیئر مین سردار میر وائس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ضلع زیارت میں تعلیم کے فروغ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،ہر بچہ سکول میں اور ہر استاد کلاس میں دیکھنا چاہتے ہیں ،اساتذہ اپنی ڈیوٹیوں کو ایماندار ی سے ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :