مصباح الحق اور یونس خان اب گریڈ ’ٹو‘ کرکٹ کھیلیں گے
پاکستان فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کے لیے ایسوسی ایشن اور محکموں کی ٹیمیں واپس آنے کی جدوجہد میں مصروف دونوں کھلاڑیوں کی دورہ ویسٹ انڈیز سے قبل تیاری سے زیادہ توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اپنی ٹیموں کو چیمپئن بنوا کر ایک بار پھر قائد اعظم ٹرافی گریڈ ’ون‘ میں جگہ دلوا دیں
ہفتہ 25 فروری 2017 16:43
(جاری ہے)
بہتر ٹیسٹ میچوں میں10سنچریوں کے ساتھ4951رنز اسکور کرنے والے مصباح الحق کچھ عرصے پہلے اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں صحافیوں سے گفتگو میں اس بات کا تذکرہ کر چکے ہیں کہ جس فیصل آبادنے پاکستان کرکٹ کو ان سمیت سعید اجمل، محمد حفیظ اور کئی ٹیسٹ کرکٹرز دئیے، آج یہ ٹیم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی رائونڈ کھیل رہی ہے۔
کچھ ایسا ہی معاملہ ایبٹ آباد کے ساتھ بھی نظر آتا ہے، جہاں سے ٹیسٹ کرکٹرز یاسر شاہ اور جنید خان کھیل کر پاکستان ٹیم تک پہنچے اور آج ایبٹ آباد ریجن گریڈ ’ٹو‘ ٹورنامنٹ کھیل رہا ہے، 9ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کی قیادت کر نے والے یونس خان ماضی میں بھی ایبٹ آباد کے لیے کھیلتے رہے ہیں اور اب ایک بار پھر وہ اس ریجن کے نوجوان کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ایبٹ آبادکو مشکل وقت میں سپورٹ کرنے اور کوالی فائی کرانے کی پوری کوشش کریں گے، 34ٹیسٹ سنچریوں کے ساتھ ریکارڈ 9977رنز بنانے والے یونس خان کو 10ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے صرف 22رنز درکار ہیں۔ دورہ ویسٹ انڈیز میں قومی ٹیم کو تین ٹیسٹ کھیلنا ہیں اور قوی امکان اس بات کا ہے کہ یونس خان اس سیریز کے دوران ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین بننے کا اعزاز حاصل کر لیں گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.