مقبوضہ کشمیر:طویل ڈیوٹی سےمایوسی،بھارتی فوجی نےگولی مارکرخودکشی کرلی،تعداد378ہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 فروری 2017 14:14

مقبوضہ کشمیر:طویل ڈیوٹی سےمایوسی،بھارتی فوجی نےگولی مارکرخودکشی کرلی،تعداد378ہوگئی
سی نگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26فروری2017) : مقبوضہ کشمیرمیں تعینات طویل ڈیوٹی سے بیزار بھارتی فوجی نے گولی مارکرخودکشی کرلی،کشمیرمیں خود کشی کرنیوالےبھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد378ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں ایک ہی جگہ پرطویل ڈیوٹی سے بیزارایک اوربھارتی فوجی نے خودکوگولی مارکرخود کشی کرلی ہے۔خود کشی کرنیوالا بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹرمنکوت میں تعینات تھا۔ میڈیاکے مطابق بھارتی فوجی پرمود کمارکی خود کشی کی وجہ مایوسی بتائی جا رہی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنیوالےبھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 378 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :