نیا بلدیاتی نظام ہر سطح پر لوگوں کو احساس کمتری سے باہر نکالنے میں معاون ثابت ہو گا‘محمد منشاء اللہ بٹ
صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تمام بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی وغیر ترقیاتی فنڈز کو علیحدہ علیحدہ حیثیت دی گئی ہے‘صوبائی وزیر
اتوار 26 فروری 2017 15:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی عوامی نمائندے خدمت کے جذبہ سے سر شار ہو کر باقاعدگی سے اپنے علاقوں کا دورہ کرتے رہیں تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل کا بروقت خاتمہ ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے آپ لوگوں میں جن خصوصیات کی بنا پر چنائو کیا ہے اور جو امیدیں آپ سے وابستہ کی ہیںپر پورا اتریں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے عمل، گلیوں، بازاروں میں سٹریٹ لائٹس کی چیکنگ باقاعدگی سے کریں تاکہ لوگوں کو کسی بھی قسم کی شکایت کے لئے آپ کے پاس نہ آنا پڑے۔تمام بلدیاتی نمائندے اپنے ارد گرد کے ماحول پر بھی نگاہ رکھیں تاکہ کسی بھی مشتبہ افراد پر فوری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار تمام بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی وغیر ترقیاتی فنڈز کو علیحدہ علیحدہ حیثیت دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے اب ہر گلی محلہ ترقیاتی کاموں صفائی ستھرائی کی وجہ سے مثالی ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام ہر سطح پر لوگوں کو احساس کمتری سے باہر نکالنے میں معاون ثابت ہو گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی اداروں کو بہتر انداز میں ڈھالنے اور عوام کو اس کا حقیقی فائدہ بنیادی سطح پرپہنچانے کے لئے 56 بلین روپے کی خطیر رقم کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔تمام یونین کونسلوں کو 13بلین روپے کے ترقیاتی فنڈز دئیے گئے ہیں جس سے ترقیاتی کاموں کو عروج کو فوری عر وج حاصل ہو گا۔ جبکہ صوبے کی تمام میٹرو کارپوریشنوں کی میونسپل کمیٹیوںاور ضلعی کونسلوں کو 43بلین روپے جاری کر دئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.