اسلام آباد میں جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایل ای ڈی سٹریٹ لائٹیس نصب کرنے کے منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے
چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کی منصوبے کے معائنے کے موقع پرگفتگو
اتوار 26 فروری 2017 17:20
(جاری ہے)
انہوں نے اسلام آباد میں شاہراہِ دستور، ناظم الدین روڈ، آغا خان روڈ، مرکز ایف6- ،فیصل ایونیو، کوہسار روڈ اور دیگر شاہرائوں پر ایل ای ڈی لائیٹس لگانے کے کام کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ اسلام آباد اپنی قدرتی خوبصورتی ، ہریالی اور صاف ستھرا ہونے کے باعث شہرِبے مثال کے طور پر جانا جاتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگلے تین ماہ کے اندر 40 ہزار ایل ای ڈی لائٹس روشن کر کے اسلام آباد کو روشنیوں کا شہر بنا یا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اسلام آباد میں خصوصی دلچسپی اور رہنمائی کے باعث انشاء اللہ اسلام آباد کو ملک ہی کا نہیں بلکہ دنیا کا خوبصورت شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو پولیٹین کارپوریشن کے تمام شعبے پوری طرح فعال اور متحرک ہیںاور منتخب عوامی نمائندے اسلام آبادکو منفرد اور مثالی شہر بنانے کے لیے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈ ی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ جدید ایل ای ڈی لائیٹس کی تنصیب سے نہ صرف بجلی کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی بلکہ زیادہ بہتر اور دیرپا روشنی سے ان لائیٹس کی دیکھ بھال پر بھی بہت کم خرچ آئے گا۔ شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اب تک دو ہزار سے زائد ایل ای ڈی لائٹیس سے اوسطاً 10 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے جبکہ پورے شہر میں 40 ہزار لائٹیوں کی تبدیلی کے بعد کروڑوں روپے کی بچت کے علاوہ توانائی کی مد میں بھی قابلِ ذکر بچت ہو گی۔اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک شاہراہِ دستور پر 255 ، سہروردی روڈ پر 60 ، فیض آباد سے راول چوک اور کلب روڈ پر 337 ، جی 5- میں29 ، مرکزF-7 میں 126 ، کوہسار روڈ 41 ، فیصل ایونیو251 ، سیکٹر F-7 56- ، خیاباں اقبال56 ،مرکز F-6میں100 ، ناظم الدین روڈ 161 اور آغا خان روڈ پر53 ایل ای ڈی لگائی جا چکی ہیں۔ انہیں بتایا گیا کہ انتہائی جدید ٹیکنالوجی کی حامل یہ لائٹس نہ صرف بہتر روشنی بلکہ ان کی مدت بھی کافی زیادہ ہے جس کے باعث ان کی دیکھ بھال پر بہت کم خرچ آتا ہے۔ انہیں بتایا گیا کہ انتہائی کم بجلی لینے والی ایل ای ڈی لائٹس سے میٹرو پولیٹین کارپوریشن کو سالانہ کروڑوں روپے توانائی کی مد میں بچت ہو گی۔ میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ اگلے تین ماہ کے اندر پورے شہر کے ہر سیکٹر ،گلی اور سڑک کو مکمل طور پر روشن کر دیا جائے گا جس کے بعد اسلام آباد کو روشنیوں کا شہر کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ملک کا دارالحکومت ہے اور ایم سی آئی اسے دنیا کا خوبصورت دارالحکومت بنانے کے لیے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے نصب کی جانے والی ایل ای ڈی کی تنصیب کے کام کا بذاتِ خود معائنہ کیا اور کام کی رفتار کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ایم سی آئی کے ڈائریکٹر جنرل عظیم شاہ، ڈائریکٹر الیکٹریکل اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
جے یو آئی صوابی کا عوام کو مہنگی بجلی کی بجائے ضلع سے پیدا ہونیوالی سستی بجلی فی یونٹ تین روپے کے حساب سے فراہم کرنے کا مطالبہ
-
سینٹ میں کے پی کی نشستیں مکمل نہیں ہوئیں ،معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، وزیرقانون
-
خود کی ٹانگ پرگولی مارکر 50 لاکھ چھن جانے کا ڈرامہ کرنیوالا شہری گرفتار
-
نیٹ میٹرنگ بند کرنے کیلئے کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی، وزیر توانائی
-
پیڈمک ، فیڈمک سمیت دیگر بورڈ تبدیل ، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی مخلص پروفیشنلز کو شامل کرنے کی ہدایت
-
سندھ اور پنجاب میں 22 سے 24 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان
-
سگریٹ انڈسٹری میں ٹیکس چوری ہونے کا انکشاف ،سالانہ 310ارب روپے کا نقصان ہونے لگا
-
وفاقی وزیرتجارت اوروفاقی وزیرمواصلات کی مشترکہ سربراہی میں عالمی منڈیوں میں پاکستانی اداروں کو فروغ دینے کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس
-
ایف بی آر کا یکم جولائی سے غیررجسٹرڈ تاجروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ
-
بجلی کی قیمت میں 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
6 سالہ بچی سے زیادتی ،وزیر اعلیٰ پنجاب کا نوٹس ،ملزم گرفتار
-
ایجنسیاں دودھ کی دھلی نہیں ،عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اورغلط ہوتا رہا ہے ، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.