کراچی کنگز ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان انتہائی اہم میچ بارش سے متاثر ہونےکا خد شہ

اتوار 26 فروری 2017 19:21

کراچی کنگز ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان انتہائی اہم میچ بارش سے ..
دبئی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین26فروری۔2017ء) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین اب سے کچھ دیر بعد شیڈول میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 9بجے شیڈول میچ انتہائی اہم تصور کیا جارہاہے ،کراچی اور لاہور میں سے ایک ٹیم اس میچ کا نتیجہ آنے کے بعد پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرے گی ،دبئی میں اس وقت بارش جاری ہے اور بارش نہ رکنے کی صورت میںمیچ منسوخ کرکے کراچی کنگز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گاجس کے بعد کراچی بھی پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے گی اور لاہور قلندرز کو گھر لوٹنا پڑے گا۔