ساہیوال میونسپل کو46لاکھ روپے مالیت کے ٹریکٹر بکٹس اور ٹرالیاں فراہم کر دی گئی ہیں، سٹی میئر

اتوار 26 فروری 2017 20:31

چیچہ وطنی۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2017ء) حکومت پنجاب کی طرف سے ساہیوال میونسپل کارپوریشن کو46لاکھ روپے مالیت کے ٹریکٹر بکٹس اور ٹرالیاں فراہم کر دی گئی ہیں جس سے ساہیوال شہر کی صفائی ستھرائی میں بہتری آئی گی- یہ بات سٹی میئر سردار اسد خان بلوچ نے صفائی مشینری کو کارپوریشن کے عملہ کے سپرد کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی -انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ملک ندیم کامران کی خصوصی کاوشوں سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ساہیوال کارپوریشن کو لاکھوں روپے کی مشینری فراہم کر کے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ساہیوال کو خوب صورت سے خوب تر دیکھنا چاہتے ہیں -اس موقع پر ڈپٹی میئر ساجد نعیم ہیپی چیئرمین چوہدری طاہر حبیب ۔

چوہدری ندیم ۔

(جاری ہے)

ملک یونس گوگا ۔چوہدری عامر عزیز ۔ شہزاد خان ۔ چوہدری سفیان اکرام ۔ چوہدری سلیم کے علاوہ بلدیہ کے اہلکاروں کی بڑی تعداد موجود تھی- سٹی میئر نے کہا کہ کارپوریشن میں کمیشن اور کرپشن کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا ۔شہر سے تجاوزات کے خاتمے اور صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے یہ مشینری مدد گار ثابت ہوگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے شہر کو تین سیکٹر میں تقسیم کر دیا گیا ہے -انہوں نے مزید کہا کہ میری خصوصی توجہ شہر کے سیوریج اور پانی کے نظام کو جلد بہتر بنا نے پر ہے ۔

متعلقہ عنوان :