دبئی میں بادلوں کے ڈیرے،بارش سے موسم انتہائی خوشگوار

کالی گھٹاؤں اور بارش کا یہ سلسہ اگلے ایک دو روز جاری رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

پیر 27 فروری 2017 12:50

دبئی میں بادلوں کے ڈیرے،بارش سے موسم انتہائی خوشگوار
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2017ء) متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں میں موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ شدید بارش نے موسم خوشگواربنادیا،میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دبئی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ،جہاں اس وقت بھی بادلوں کا راج ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ کالی گھٹاؤں اور بارش کا یہ سلسہ اگلے ایک دو روز جاری رہنے کا امکان ہے۔ حکام کے مطابق دو ہزار سترہ کی حالیہ بارش پچھلے سالوں کیمقابلے میں زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :