قاہرہ میں سعودی بزنس مین کوگھریلوملازمہ نےچاقو کے وا رسے زخمی کردیا

پیر 27 فروری 2017 17:48

قاہرہ میں سعودی بزنس مین کوگھریلوملازمہ نےچاقو کے وا رسے زخمی کردیا

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،27فروری 2017): حج سروسز کمپنی کے چئیرمین محمد الشیراوی کو کاندھے پر چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیاگیااوراب وہ قاہرہ کے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔سعودی گزٹ کے مطابق زخمی ہونے والے 55  سالہ بزنس مین کا حج کی سروسزمیں بہت اہم کردار ہے۔ گزشتہ رات ان کی دو خادماؤں نے چاقو کے وار سےزخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق الشیراوی آج کل قاہرہ کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سعودی سفارت خانے نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے اپیل کردی ہے۔الشیراوی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کو ابھی بھی اسپتال میں ڈاکٹروں کی زیرنگرانی رکھاگیاہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ان کے والد نے مصری شخص پہ1ملین سعودی ریال کا مقدمہ دائر کیا تھااور وہ یہ مقدمہ جیت گئے تھے ۔تاہم وہ شخص انہین رقم مہیا کرنے سے انکاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اس واقعے کے بعد بہت پریشانی کے عالم میں ہیں ۔