شہر سے تجاوزات کے مکمل خاتمے تک انسدادِ تجاوزات مہم جاری رہے گی
تجاوزات کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،شیخ انصر عزیز
پیر 27 فروری 2017 23:34
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بتایا گیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گذشتہ ہفتے 17 تا23 فروری انسداد تجاوزات کی 71 کاروائیوں عمل میں لائی گئی جن میں سے 46 کاروائیوں کے دوران غیر قانونی تعمیرات تقریباً09 کمروں کو مسمار کر کے سرکاری اراضی خالی کروائی گئی جبکہ 05 غیر قانونی حد بندی کی دیواریں، تین جھگیاں، پانچ چھپر ٹی سٹال و ہوٹل، 07 پھلوں اور سبزیوں کے اسٹال، 02 موچی اور08 نائیوں کے ٹھیے بھی ختم کیے گئے۔
07گاڑیاںنا قابلِ استعمال بشمول 477 چیزیںتجاوزات ختم کر تے ہوئے قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دی گئیں۔ ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے اجلاس کو بتایا کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم میں عارضی اور مستقل تجاوزات کو ختم کیا جا رہا ہے جس میں اسلام آباد کے سیکٹر G-10 اورمرکزG-10 میں دکانوں کے برآمدوں میں قائم کردہ تجاوزات کو بھی ختم کیا گیا ہے جبکہ گھروں کے باہر بنائے گئے غیر قانونی کار شیڈ از خود ختم کرنے کے لیے باقاعدہ نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں اور نوٹس کی معیاد ختم ہونے کے بعد ان غیر قانونی کار شیڈز کو بھی گرا دیا جائے گا۔ میئر اسلام آباد وہ چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے اسلام آباد میںتجاوزات کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شہر بھر سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ ملک کے خوبصورت دارالحکومت کو مزید خوبصورت اور صاف ستھرا رکھنے کیلئے میٹروپولیٹین کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اسلام آباد کو وزیر اعظم محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق ماڈل شہر بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.