ملک میں جمہوریت کا قیام اور اس کی مضبوطی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے‘گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ
پاکستان کی ادویہ ساز صنعت نہ صرف ملکی معیشت میں مثبت کردار ادا کررہی ہے‘ عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنارہی ہے‘ حکومت اس شعبے کی کارکردگی اور اس میں موجود ترقی کے مواقعوں سے استفادہ کرنے کے لئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے‘وفود سے گفتگو
منگل 28 فروری 2017 23:06
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل اور اس سے منسلک دوسرے شعبوں کو ریگولیٹ کرنے کا مقصد اس سیکٹر کو فعال کرنا اور اس میں موجود کالی بھیڑوں کو نکال باہر کرنا ہے۔
گورنر نے کہا کہ جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا جس سے اس شعبے سے وابستہ بہتر لوگوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔اس موقع پر وفد نے گورنر پنجاب کو اس سیکٹر کے مسائل اور اس میں موجود بہتری کے امکانات کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ بعد ازاں، گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے سینیٹر چوہدری سعود مجید کے ہمراہ آئے ہوئے ممبر قومی اسمبلی مہر اشتیاق ، صوبائی وزیر پنجاب برائے لوکل گورنمنٹ منشاء اللہ بٹ اور مسلم لیگ(ن) کے کوارڈینیٹر سید ادریس شاہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک میں جمہوریت کا قیام اور اس کی مضبوطی ہمارے تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہونے والے بلدیاتی نظام عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر دور کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں جس سے ان کی معیار زندگی میں یقینابہتری آئے گی ۔ گورنرنے کہا کہ پاکستانی عوام ملک میں ترقی و خوشحالی دیکھنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ہمارا ہر قدم ملک کی ترقی اور بہتری کی جا نب اُٹھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے مربوط حکمت عملی پر کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ترقی کے ثمرات ایسی آبادیوں تک پہنچا دیئے ہیں جہاں کبھی ترقیاتی کاموں کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور یہاں کے عوام کی خوشحالی پنجاب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور صوبہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام شہروں میں میگاپراجیکٹس پر کام جاری ہے جس کی تکمیل سے وہاں کے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ وفد نے گورنر پنجاب کو یقین دہانی کرائی کہ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کی نہ صرف خود نگرانی کریں گے بلکہ انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہی رکھی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.