وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی مدت ملازمت 28 فروری کو پوری، نئے محتسب اعلیٰ کی تعیناتی تک اس عہدے پر کام کرتے رہیں گے
بدھ 1 مارچ 2017 13:38
(جاری ہے)
وفاقی محتسب نے کہا کہ دنیا میں کہیں بھی سربراہ مملکت کو پابند نہیں کیا گیا ۔ وفاقی محتسب کو اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے سول عدالتوں کے اختیارات حاصل ہیں ۔انہوں نے مزیدبتایا کہ انہوں نے تین سال کے دوران تین لاکھ گیارہ ہزار سے زائد شکایات کے فیصلے کیے ہیں اور روز مرہ کی شکایات نمٹانے کے ساتھ ساتھ اداروں کے نظام کی اصلاح کیلئے انیس کمیٹیاں قائم کی ہیں جن میں ملک کی نامور شخصیات اور اپنے شعبوں کے ماہرین شامل ہیں ۔
ان کمیٹیوں نے بڑی محنت سے رپورٹیں تیار کر کے قابل عمل سفارشات حکومت کو بھجوائی ہیں ‘اگر ان پر عملدرآمد ہو جائے تو سرکاری اداروں کا نظام کافی حد تک بہتر ہو جائے گا ۔وفاقی محتسب محمد سلمان فاروقی کی کوششوں سے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈویلپمنٹ اور کامسٹ کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط کئے گئے جس کے تحت دونوں ادارے ملک کی مختلف جیلوں میں قید بچوں اور خواتین کی تعلیم و تربیت اور فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی محتسب نی2016سے شکایات کے فوری ازالہ کیلئے ایک پائلٹ پراجیکٹ شروع کر رکھا ہے ‘جس کے تحت پہلے پندرہ دن میں فیصلے کیے جا رہے تھے ‘اب ہم نے اس کا دائرہ پورے ملک کے 138اضلاع اور 435تحصیلوںتک بڑھا دیا ہے ۔وفاقی محتسب کے افسران تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر خود جا کر شکایات سنتے ہیں اور ایسی ہر شکایت کا فیصلہ صرف25دن میں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب نے 181سرکاری اداروں میں شکایات کے ازالہ کیلئے نئے نظام کا آغاز کر دیا جس کے تحت کسی بھی وفاقی سرکاری ادارے کے خلاف شکایت کو ابتدائی طور پر اسی محکمے میں وفاقی محتسب کا مقرر کردہ افسر شکایات ڈیل کرے گا اور پندرہ دن میں شکایت کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں وہ شکایت خود کار کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے سسٹم پر آ جائے گی،وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے مطابق وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی قیادت میں وفاقی محتسب موئثر ادارہ بن کر سامنے آیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.