افغان شہری پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں، افغانستان کارروائی کرے،پاکستان
دہشتگردوں کو روکنے کیلئے پاکستان نے سرحد بند کی ،بارڈر منیجمنٹ کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ،پاکستانی سفیر سید ابرا ر حسین کی افغان ڈپٹی چیف آف سٹاف جنرل علی مراد سے ملاقات میں گفتگو افغان ڈپٹی چیف آف سٹاف کی سرحد ی کشیدگی میں کمی لانے اور دونوں ممالک مابین سرحد پر کراسنگ پوائنٹس کو دوبارہ کھولنے کی درخواست
بدھ 1 مارچ 2017 22:59
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران دفاعی اتاشی برگیڈیئر فاروق زمان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملاقات کے دوران جنرل علی مراد نے سرحد پر کشیدگی کم کرانے کی درخواست کی اور دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر کراسنگ پوائنٹس کو دوبارہ کھولنے کی اپیل کی۔
انہوں نے راستے بند ہونے کی وجہ سے افغان عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور انہوں نے کہا کہ افغانستان کشیدگی کم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف معلومات کے تبالہ کے نتیجہ میں ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔ پاکستان کے سفیر سید ابرار حسین نے اس موقع پر پاکستان کی جانب سے دہشت گردی کے بعد کئے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے شہری پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں۔انہوں نے زوردیا کہ افغانستان دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کے حوالے سے کاروائی کرے۔ دہشت گردوں کو روکنے کیلئے پاکستان نے سرحد بند کی ہے۔ انہوں نے بارڈر منیجمنٹ کیلئے دونوں ممالک کی جانب سے اقدامات پر زوردیا۔ انہوں نے افغانستان کی جانب سے کی گئی درخواست پاکستان کو پہنچانے کا وعدہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.