سنیپ چیٹ میں 15 ہزار کی سرمایہ کاری پر دوکروڑ چالیس لاکھ کا منافع
کیلیفورنیا کے سکول نے 15 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری ایسی نئی ایپ میں کرنے کا فیصلہ کیا جسے دو طلبہ استعمال کرنے کے شوقین تھے
جمعہ 3 مارچ 2017 16:20
(جاری ہے)
سکول نے ایک تہائی حصص اب بھی فروخت نہیں کیے جبکہ جمعرات کی شام کاروبار کے اختتام تک سنیپ چیٹ کے حصص کی قیمت میں 44 فیصد اضافہ ہو چکا تھا۔اس سکول کے موجودہ صدر سائمن چیو نے اس خوش خبری سے اپنے طلبا و طالبات کو ایک خط کے ذریعے مطلع کیا جس میں انھوں نے اس سرمایہ کاری کی کہانی بھی بیان کی۔
انھوں نے اپنے خط کا آغاز 2012 کے ایک واقعے سے کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ سکول نے اس سال 15 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری ایک ایسی نئی ایپ میں کرنے کا فیصلہ کیا جسے دو طلبہ اینڈریو اور نیٹیلی ایگرز استعمال کرنے کے شوقین تھے۔ان دونوں کے والد بیری ایگرز نے اپنے بچوں کی اس ایپ میں دلچسپی دیکھتے ہوئے اس کے موجدین ایون سپیگل اور بوبی مرفی سے رابطہ کیا جو اس وقت سٹینفرڈ کے ایک کمرے سے کام کر رہے تھے۔اس ملاقات میں وہ ان دونوں افراد کے جوش اور جذبے متاثر ہوئے اور اپنی ذاتی کمپنی کی جانب سے انھیں پانچ لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔اس سرمایہ کاری میں جہاں چار لاکھ 85 ہزار ڈالر کمپنی کے تھے وہیں بیری نے اپنے بچوں کے سکول کی انتظامیہ کو بھی سکول کے ترقیاتی فنڈ سے 15 ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری پر راضی کر لیا۔سائمن نے اس سرمایہ کاری کا پھل ملنے کی خبر دیتے ہوئے لکھا کہ اس سکول کی سنیپ چیٹ میں سرمایہ کاری رنگ لے آئی ہے اور ہمیں وہ مدد ملی ہے جس سے ہم اپنے وڑن اور مقاصد کے حصول کے لیے کام جاری رکھ سکتے ہیں۔بیری ایگرز نے بھی اس بارے میں اپنے بلاگ میں لکھا کہ جہاں میں سنیپ کے ابتدائی سرمایہ کار کے طور پر اس سفر سے لطف اندوز ہوا ہوں وہیں مجھے اپنے بچوں کے ساتھ یہ تجربہ کرنے کا بھی مزا آیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.