عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے ،انہیں کرکٹ کی سپورٹ کیلئے گراونڈ میں آنا چاہیے تھا،شیخ رشید میرے بھی درباری رہے ہیں ،ان پر جوتا پھینکنا غلط ہے ،کرکٹ کی بحالی اچھی کوشش ہے،پی ایس ایل کے انعقاد پرنجم سیٹھی اورشہبازشریف کومبارکبادپیش کرتاہوں،سیاسی پارٹیاں ٹکٹیں لیکرمیرے پیچھے پھرتی ہیں، اگلاالیکشن ضرورلڑوں گا
سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 5 مارچ 2017 15:31
(جاری ہے)
پاکستان سپر لیگ کے انعقاد پر میں نجم سیٹھی اور شہباز شریف کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کیونکہ شہباز شریف نے اس ایونٹ کے فائنل کو لاہور میں منعقد کروانے میں بہت محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فائنل میچ میں آنے سے انکار کرکے پاکستانی قوم کو مایوس کیا ہے، عمران خان کی وجہ شہرت کرکٹ ہے ،انہیں کرکٹ کی سپورٹ کیلئے گراونڈ میں آنا چاہیے تھا۔جاوید ہاشمی نے شیخ رشید پر لاہور ریلوے سٹیشن پر جوتا پھینکنے کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید میرے بھی درباری رہے ہیں لیکن ان پر جوتا پھینکناغلط ہے۔شیخ رشید نے میچ دیکھنے کا اچھا فیصلہ کیا ہے۔ فائنل دیکھنے کے لیے ان کا لاہور میں جانا ایک جرات مندانہ اقدام ہے۔ کل جس شخص نے ان پر جوتا پھینکا ہے اس نے زیادتی کی ہے،انہوں نے کہا کہ کرکٹ آج کے دور میں مختلف قوموں کے مابین رابطے کا بہترین ذریعہ بن گیا ہے، پوری قوم کی پی ایس ایل کے فائنل پر نظریں لگی ہوئی ہیں۔ فائنل کی دونوں ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور پشاور زلمی میرے لیے میری دونوں آنکھوں کی طرح ہیں۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ آفریدی فائنل کا میچ نہیں کھیل رہا ،پر شاہد آفریدی بھی میری طرح کرکٹ میں بہت خود کش حملے کرتا ہے۔ انہوں نے کہا میرے لیے دونوں ٹیمیں برابر ہیں کیونکہ میں جب بھی ہارتا تھا تو جیتنے والے کو مبارک باد پیش کرتا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ قوم کو اچھی تفریح دینا ایک اچھی بات ہے اگر اس کے لیے فوج کو بھی سیکیورٹی پر بلانا پڑتا ہے تو کوئی غلط بات نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.