دبئی کے پارک اور تفریحی گاہوں میں بچوں کے لئے نئی سرگرمیاں متعارف کرانے کا اعلان

پیر 6 مارچ 2017 17:33

دبئی کے پارک اور تفریحی گاہوں میں بچوں کے لئے نئی سرگرمیاں متعارف کرانے ..
  دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 مارچ 2017ء):دبئی کےپارک اور تفریحی گاہیں جوکے خطے کی سب سے بڑی تفریح گاہیں ہیں ، نےوہاں ایک سکول پروگرام متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔امارات 247 کے مطابق اس کا مقصد بچوں کو کلاس رومز کے علاوہ بھی سیکھنے کےلئےماحول مہیا کرنا ہے۔انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بچوں میں یہ نئی سرگرمیاں متعارف کروانے کے اس پروگرام کو مختلف پیکچز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر پیکج کا مقصد بچوں میں فن اور تعلیم کوباہم ساتھ رکھنا سیکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 ساتھ ہی ساتھ یہاں کئی ورکشاپس کا بھی اہتمام کیا گیا ہےجس سےطباء و طالبات میں آگاہی اور علم میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ان ورکشاپس میں سائینس ، ٹیکنالوجی اور دیگر علوم کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے۔ تاکہ طالب علم زیادہ سے علم کی وشنی سے فیض یاب ہوسکیں۔