افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے میں دونوں ملکوں کی بھلائی ہے، دفاعی تجزیہ کار

منگل 7 مارچ 2017 10:50

افغان سرزمین سے دہشت گردوں کے خاتمے میں دونوں ملکوں کی بھلائی ہے، دفاعی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) دفاعی تجزیہ کار اور بین الاقوامی امور کے ماہر لیفٹیننٹ جنرل (ر) رضا محمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان اپنی سر زمین پر دہشتگردوں کو ختم کرے یا انہیں پاکستان کے حوالے کرے اس میں دونوں ملکوں کی بھلائی ہے۔ ریڈیو پاکستان سے گزشتہ ر وز مہمند ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حملے میں پاکستان کی نسبت افغانستان کو زیادہ نقصان ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ای سی او اور پی ایس کے فائنل میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد اس طرح کا حملہ کیا گیا ہے اور اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور وہ افغان سر زمین استعمال کرتے ہوئے شدت پسندوں کو پیسے دے رہا ہے۔ جنرل(ر) نے کہا کہ ایسے حالات میں پاکستان بارڈر کھلا چھوڑنے کا رسک نہیں لے سکتا ۔

(جاری ہے)

افغانستان کو دہشت گردوں کی سرحد پار نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لئے پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے، بھارتی قیادت خود اعتراف کیا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور اس مقصد کے لیے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سب سے اہم مسئلہ ہے کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دہشت گردوں کو مالی اور لاجسٹک مدد فراہم کر رہا ہے تاہم ان مقاصد میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔انھوں نے کہا کہ افغان حکومت کو چاہیے کہ وہ بارڈر مینجمنٹ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کرے اور افغانستان کے اندر سے دہشگردوں کا خاتمہ کرے یا انہیں پاکستان کے حوالے کرے کیوں کہ اس میں ہی دونوں ممالک کی بھلائی ہے۔

متعلقہ عنوان :