بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں، ذکیہ شاہنواز

منگل 7 مارچ 2017 15:34

بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا ئے ..
لاہور۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء) صوبائی وزیر بہبود آبادی بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے پس منظر میں بے شمار سماجی مسائل ہیں جو ہماری سوچ کو مثبت انداز سے پروان نہیں چڑھنے دیتے، اس لئے معاشرے کے تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو محکمہ بہبود آبادی کے پیغامات کی پسماندہ علاقوں تک ترسیل میں معاونت کی ضرورت ہے کیونکہ مقصد ایک صحت مند اور مفید شہریوں پر مشتمل معاشرے کا قیام ہے جو ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر سکیں، بچوں کی کثرت پیدائش سے نہ صرف ماں کی جان کو خطرہ بلکہ ذہنی و جسمانی طور پر کمزور بچوں کے پیدا ہونے کا احتمال بھی ہوتا ہے ، محکمہ بہبود آبادی این جی اوز اور محکمہ صحت کے اشتراک سے بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار منگل کو صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں ڈاکٹرز کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ ہم سب کو ملکر بحیثیت شہری بڑھتی ہوئی آبادی کا موجب بننے والے سماجی مسائل کا خود خاتمہ کرنا ہے ، ماں اور بچے کی زندگی کو بچانا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہم آبادی کے ایشو کو با آسانی حل کر سکتے ہیں، کیونکہ بذریعہ تعلیم ہی سے ذہنی بالیدگی کا حصول ممکن ہے۔

متعلقہ عنوان :