امریکی شہریوں کی ایران میں آمد پر پابندی برقرار رہے گی، تہران کا اعلان

منگل 7 مارچ 2017 18:03

امریکی شہریوں کی ایران میں آمد پر پابندی برقرار رہے گی، تہران کا اعلان
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی شہریوں کے امریکا کے سفر پر پابندی کے ردعمل میں ایران کی طرف سے امریکی شہریوں کے خلاف لگائی جانے والی ایسی ہی پابندی برقرار رہے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی پابندیوں کے ردعمل میں جاری کیا گیا حکم ابھی تک لاگو ہے اس لیے نئے حکم کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے جنوری میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے سفری پابندیوں کے حکم نامے کے جواب میں امریکی شہریوں کو بھی ایران کا سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :