فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 مارچ 2017 18:00

فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔ آئی ایس پی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 مارچ 2017ء) : فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 5 دہشتگردوں کو پھانسی دے دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پانچوں دہشتگردوں کو ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں پھانسی دی گئی۔ پھانسی پانے والے دہشتگردوں میں کالعدم ٹی ٹی پی کا شوکت علی ولد عبد الجبار،عماداللہ ولد عبدالواجد،صابر شاہ ، خاندان ولد دوست محمد اورانورعلی ولد فضل غنی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگرد شوکت علی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عماداللہ ولد عبدالواجد کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔ دہشتگردعماداللہ نے سکیورٹی فورسز پر حملوں کے ساتھ ساتھ بونیرمیں تعلیمی ادارے کو بھی تباہ کیا۔دہشت گرد صابر شاہ سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔ ٹی ٹی پی کے دہشت گردانورعلی ولد فضل غنی سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔پانچوں دہشت گردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کیا تھا۔ جس کے بعد انہیں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :