کراچی شہر میں آخری سرے تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ تمام وسائل کو بروئے کار لا رہا ہے‘غیر قانونی ہائیڈرینٹ کے ساتھ ان قانونی ہائیڈرینٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے، جو اس کی رہ میں رکاوٹ تھے
وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو کے توجہ دلائو نوٹس پر اراکین کے سوالوں کے جواب
بدھ 8 مارچ 2017 18:51
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز سندھ اسمبلی میں مختلف ارکان کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس پر کئے گئے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔
تحریک انصاف کی خاتون رکن ڈاکٹر سیما ضیاء کی جانب سے عباسی اسپتال میں نان گیذیٹیڈ اور گیذیٹیڈ اسٹاف کی 6 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام ملازمین کو تواتر کے ساتھ تنخوائیں ادا کی جارہی ہیں البتہ اسپیشلسٹ ٹرینی ڈاکٹرز کے حوالے سے وہ اسپتال انتظامیہ سے معلومات لے کر ایوان کو آگاہ کریں گے۔ تحریک انصاف کے ہی رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کے ان کے حلقہ پی ایس 112 میں پانی کی عدم دستیابی کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ شہر کے آخری سرے تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے واٹر بورڈ انتظامیہ کو تمام خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور اس سلسلے میں واٹر بورڈ کی انتظامیہ دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی طلب اور رسد میں 50 فیصد کی کمی کا سامنا ہے اورہماری بھرپور کوشش ہے کہ پانی کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں طلب اور رسد میں فرق کو کم سے کم کرنے کے لئے پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے اور K-4 منصوبے جس سے شہر کو مزید 260 ملین گیلن یومیہ پانی دستیاب ہوگا اس پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ 100 اور 65 ملین گیلن یومیہ پانی کے دیگر دو منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم نے شہر کے آخری سرے تک پانی کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے غیر قانونی کے ساتھ ساتھ قانونی واٹر ہائیڈرینٹ بھی بند کردئیے ہیں اور اس سلسلے میں خود معزز رکن خرم شیر زمان کی جانب سے گارڈن ہائیڈرینٹ کی نشاندہی پر اسے بھی بند کردیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پانی کی آخری سرے تک فراہمی میں وال آپریشن اہم اشیو ہے اور اب تک اس کا نظام متعلقہ ایکش ای این کے پاس تھا اب اسے بلک واٹر کے سپرد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری توجہ اب وال آپریشن پر ہے اور انشاء اللہ ہم شہر کے آخری سرے (tell) تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.