پنجاب میں جڑی بوٹی مکائو پیداوار ودھائو مہم کی کامیابی سے کسانوں میں نئی امنگ پیدا اور اس کا کھیت سے رشتہ مضبوط ہوگا، ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 9 مارچ 2017 16:29

فیصل آباد۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) پنجاب میں جڑی بوٹی مکائو پیداوار ودھائو مہم کی کامیابی سے کسانوں میں نئی امنگ پیدا اور اس کا کھیت سے رشتہ مضبوط ہوگا جس کیلئے حکومت تمام وسائل اور افرادی قوت فراہم کر رہی ہے تاکہ کاشتکاروں کو کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ محکمہ زراعت کا ترقیاتی پروگرام دراصل کسان کا ترقیاتی پروگرام ہے جس میں کام نہ کرنے والے افسران کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

انہوںنے کہا کہ ماہرین اور محققین کی سفارشات کی روشنی میں تیار کردہ سالانہ ترقیاتی پروگرام بہبودِ کسان کیلئے ہے کیونکہ ترقیاتی منصوبے جتنی جلد مکمل ہوں گے اتنی ہی جلد کسان ترقی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ سالانہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے اس لئے تمام افسران کو ان منصوبوں کے حوالے سے اپنی کارکردگی عملی طور پر ثابت کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :