محبت میں ناکامی، دبئی کے لڑکے نے بدلے کے طور پر محبوبہ کی بہن کے گھرڈاکہ ڈال دیا

جمعرات 9 مارچ 2017 17:14

محبت میں ناکامی، دبئی کے لڑکے نے بدلے کے طور پر محبوبہ کی بہن کے گھرڈاکہ ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،09مارچ 2017):دبئی پولیس نےدوپولیس اہلکاروں اورایک بےروزگار شخص کو نجی ملکیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سزا میں گرفتار کرلیا۔خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق تینوں ملزم اماراتی ہیں اوران پر الزام عائد ہے ہیں کہ انہوں نے البرشاہ میں ایک ویلا میں اس وقت ڈاکہ ڈالا تھا جب اس کی مالکن موجود نہیں تھی۔ تینوں ملزم جن کی عمریں  22 سے26برس کے درمیان ہیں، ان پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے  10 موبائل فون ، 3 ٹیبلٹ ،16 قیمتی گھڑیاں،جیولری اورٹی وی سیٹ چوری کیے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے2,200 درہم نقدی بھی چوری کی ہے۔پولیس نے تحقیقات کے بعد جب ان تینوں کوگرفتار کیا تو انہوں عدالت کے سامنے اپنا جرم قبول کرنے سے انکارکر دیا۔ تاہم بعدازاں ان میں سے ایک لڑکے نے قبول کیا کہ اس نے یہ ڈاکہ اس لئے ڈالا کیوںکہ اس گھر کی مالکن نے اپنی بہن کی شادی مجھ سے نہیں ہونے دی ۔

(جاری ہے)

جس کے بدلہ لیتے ہوئے اس نے گھر میں چوری کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گھر سے ہر قیمتی چیز چرانا چاہتے۔
مقدمہ کی عدالت میں اگلی سماعت  29 مارچ کو ہوگی۔