ٹرمپ کی پالیسیاں،امریکا میں بھارتی لڑکوں کی شادیاں بھی خطرے میں پڑگئیں

25فیصد بھارتی نثرادامریکی لڑکےامریکا میں ہم وطن لڑکیوں کےرشتوں سےمحروم،بھارتی والدین اپنی بیٹیوں کی شادی کرکےامریکابھیجنےپرخوفزادہ ہیں۔بھارتی میرج بیوروویب سائٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 مارچ 2017 17:54

ٹرمپ کی پالیسیاں،امریکا میں بھارتی لڑکوں کی شادیاں بھی خطرے میں پڑگئیں
نئی دلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء) : امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کے اقتدارمیں آنےامریکا میں بھارتی لڑکوں کی شادیاں بھی خطرے میں پڑگئیں،25 فیصد بھارتی نثرادامریکی لڑکے امریکا میں ہم وطن لڑکیوں کے رشتوں سے محروم رہ جانے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خدشہ بھارتی میرج ویب سائٹ نے ظاہر کیاہے۔بھارتی والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں  کی امریکا میں شادی کرنے سے خوفزدہ ہیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ وہاں پرہم اپنی بچیوں کو بجھوا کرغیرمحفوظ تصور کرتے ہیں۔ والدین کامزید کہناہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی پالیسیاں ہمارے بچوں کیلئے خطرناک ہیں۔ کیونکہ اب امریکا میں غیرملکیوں کواچھا نہیں سمجھا جاتا۔ ویب سائٹ کاکہناہے کہ بھارتی والدین کے اپنی بچیوں کے رشتوں کیلئےامریکا کوغیرمحفوظ سمجھنے کے باعث بھارت میں شادیوں کی مانگ گر گئی ہے۔ واضح امریکا میں مقیم دو بھارتی نوجوانوں کو نسلی امتیازپرنفرت کی بھینٹ چڑھانے والاواقعہ بھی ان خدشات کوبڑھانے کیلئے اہم سمجھا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :