ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا حکم نامہ بھی چیلنج-ریاست ہوائی‘نیویارک‘وانشگٹن‘ اوریگن اور مینسوٹا‘میساچوسٹس قانونی چارہ جوئی کے لیے مقدمات دائرکردیئے-سفری پابندیاں آئین کے خلاف ہیں ‘ صدارتی حکم نامہ آئین کی خلاف ورزی اورنسلی تعصب پر مبنی ہے جوکہ انسانی حقوق اور آزادیوں کی کھلی خلاف ورزی ہے جس کی ضمانت امریکی آئین دیتا ہے-ریاست نیویارک
میاں محمد ندیم جمعہ 10 مارچ 2017 08:44
(جاری ہے)
نیویارک کے اٹارنی جنرل ایرک شنائڈرمین کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا نیا صدارتی حکم نامہ ایک دوسرے نام سے مسلمانوں پر پابندی ہے، پالیسیوں اور پروٹوکولز کو مسلط کرنا ایک بار پھر امریکی آئین میں مساوی حقوق کی شق کے خلاف ورزی ہے۔
اس سے پہلے ہوائی کے اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ نیا حکم نامہ بنیادی طور پر پہلے جیسا ہی ہے اور انھوں نے اس کو مسلمانوں پر پابندی کی نئی شکل قرار دیا۔نئے حکم نامے کے مطابق چھ مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر 90 دن کی پابندی جبکہ تمام پناہ گزینوں پر 120 دن کی پابندی لاگو ہوگی۔ اس حکم نامے کا اطلاق 16 مارچ سے ہوگا۔خیال رہے کہ جنوری میں سفری پابندیوں سے متعلق جاری کیے گئے ایک حکم نامے کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے اور امریکہ کے ہوائی اڈوں پر شدید افرا تفری کا عالم تھا تاہم اس حکم نامے کو فیڈرل کورٹ نے فروری میں معطل کر دیا تھا۔ریاست ہوائی کے اٹارنی جنرل ڈوگ چن نے نئے حکم نامے کے بارے میں کہا کہ اس میں کچھ تبدیل نہیں ہوا‘ اس میں بھی مسلم اکثریتی ممالک (ایک کو کم کر کے) سے آنے والوں کے داخلے پر وہی پابندی ہے۔گذشتہ روز دائر کی جانے والی حالیہ درخواست میں نئے صدارتی حکم نامے کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اس مقدمے کی سماعت نئی سفری پابندی کے اطلاق سے ایک روز قبل 15 مارچ کو کی جائے گی۔نئے حکم نامے کے مطابق ایران، لیبیا، شام، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں کی امریکہ داخلے پر 90 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ پہلے حکم نامے میں عراق کا بھی نام پابندی لگائے گئے ملکوں کی فہرست میں شامل تھا لیکن نئے حکم نامے میں اس کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔ڈوگ چن کا کہنا تھا کہ حکم نامے میں کی گئی تبدیلیوں کے باوجود اس میں پناہ گزینوں کے داخلے پر مکمل پابندی ہے۔نئے حکم نامے میں تصدیق شدہ پناہ گزین اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں جبکہ شامی شہریوں پر عائد غیرمعینہ مدت کی پابندی ختم کی گئی ہے۔اس کے علاوہ اس پابندی سے امریکہ میں قانونی طور پر رہائش پذیر افراد بھی متاثر نہیں ہوں گے۔ اس کے علاوہ نیا حکم نامہ گذشتہ حکم نامے کے برعکس مذہبی اقلیتوں کو ترجیح نہیں دیتا۔نئے حکم نامے میں یہ ترامیم گذشتہ صدارتی حکم نامے کو امریکہ کی وفاقی عدالتوں کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد کی گئی ہیں۔عدلیہ کا کہنا تھا کہ یہ پابندی غیرقانونی اور مسلمانوں کے خلاف ہے تاہم حکومت اس کی تردید کرتی ہے۔خیال رہے کہ ہوائی کا شمار بھی ان ریاستوں میں ہوتا ہے جنھوں نے پہلے صدارتی حکم نامے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے تاحال اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا، تاہم وہ اس سے قبل اس بات پر اصرار کر چکے ہیں کہ وہ ایسا صدارتی حکم نامہ جاری کرنے کا حق رکھتے ہیں اور انھوں نے عدالتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سیاسی اثرورسوخ کی حامل قرار دیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں 3 ماہ قبل لاپتا پاکستانی لڑکا مردہ حالت میں پایا گیا
-
غزہ کی جنگ: ترکی نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات معطل کر دیے
-
صحافت جمہوریت ، احتساب اور متنوع آوازوں کے لئے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے، چیئرمین سینیٹ کا پیغام
-
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی مندوب کی مسلمانوں، عیسائیوں اور کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کی مذمت ، جبر کے خاتمے پر زور
-
پی آئی اے حکام کی آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد
-
امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی
-
مغربی بنگال کے گورنر پر جنسی ہراسانی کا الزام، ایک نیا سیاسی تنازعہ
-
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات ، دوطرفہ بحری تعاون پر گفتگو
-
لاہور پولیس پر حملوں میں ملوث ملزم کی گرفتاری، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشافات
-
سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کوئی نا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے،عطاءتارڑ
-
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
-
نیب نے بہت سارے لوگوں کی زندگیاں تباہ کیں اس کا جوابدہ کون ہوگا،شاہد خاقان عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.