وزیراعلیٰ شہبازشریف سے الابراج گروپ کی ہیلتھ فنڈ امپیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سر ڈیوڈ نکلسن کی قیادت میں وفد کی ملاقات، ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کے حوالے سے معاونت پر تبادلہ خیال
دکھی انسانیت کو بہترین طبی سہولتیں ملنا ان کا حق ہے، ہیلتھ کئیر سسٹم بہتر بنانے کیلئے ہر جگہ سے تعاون حاصل کرینگے،شہبازشریف
جمعہ 10 مارچ 2017 23:47
(جاری ہے)
ہسپتالوں میں علاج معالجے کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے ہر جگہ سے تعاون حاصل کیا جائے گا۔
طبی سہولتوں کی بہتری کیلئے موثر ریگولیٹری فریم ورک انتہائی ضروری ہے۔ انہو ںنے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے جس کیلئے پنجاب حکومت نے انڈس ہسپتال کے ساتھ مل کر بعض ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کیا ہے اور ہسپتالوں کی مینجمنٹ کو آئوٹ سورس کرنے کا یہ ماڈل انتہائی کامیاب رہا ہے۔ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے الابراج گروپ کے ساتھ تعاون کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درست سمت میں قابل عمل اقدامات سے ہی دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھا جاسکتا ہے۔محکمہ صحت کے حکام الابراج گروپ کے ساتھ مل کر مستقبل کے لائحہ عمل کا پلان پیش کریں۔میرا اور میری حکومت کا نصب العین دکھی انسانیت کی خدمت ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں سی ٹی سکین مشینیں نصب کرنے کا پروگرام بنایا ہے اور صوبے کے ہر ضلعی ہسپتال میں یہ مشینیں نصب کی جائیں گی اور ان مشینوں کو وہی کمپنیاں چلائیں گی جو انہیں مہیا کریں گی۔ الابراج گلوبل ہیلتھ کیئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خاور منان نے ادارے کی ہیلتھ کیئر کے حوالے سے بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔الابراج گروپ کے ہیلتھ کیئر سے تعلق رکھنے والے ماہرین،صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، متعلقہ حکام اور طبی ماہرین بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.