سوئٹزرلینڈسے معلومات کی فراہمی کا نیا معاہدہ 21مارچ کے بعد نافذ العمل ہوگا ،حکومت میں کوئی بھی جماعت ہو معاہدے کا فائدہ پاکستان کو ہونا چاہئے ، تحریک انصاف کے پاس اگر سوئس اکائونٹ سے متعلق نام ہیں تو ہمیں دے ، چاہتا ہوں ڈان لیکس کمیشن کی رپورٹ کو عام کیا جائے
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعہ 10 مارچ 2017 22:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 60سال میں کسی کو ہمت نہیں ہوئی کہ سوئزرلینڈ سے دوبارہ معلومات کی فراہمی کے معاہدے کی بات کرتا ، سوئٹزرلینڈ سے معلومات کی فراہمی کا نیا معاہدہ 21مارچ کے بعد نافذ العمل ہوگا ۔
معاہدے کے بغیرسوئٹزرلینڈ حکومت سے اکائونٹس بارے پوچھا تک نہیں جا سکتا ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کا کسی بھی حوالے سے پانامہ لیکس میں نام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2019کے بعد 18ممالک سے معلومات کی فراہمی کا تبادلہ ہو سکے گا ،حکومت کوئی بھی ہو معاہدے کا پاکستان کو فائدہ ہونا چاہیے ،پاکستان کا امیج دنیا بھر میں تبدیل ہو رہا ہے ،پاکستان کا امیج بہتر ہو رہا ہے تو اسی وجہ سے دنیا بھر سے رپورٹیں آ رہی ہیں ۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ڈان لیک کی تحقیقات کیلئے کمیشن اپنا کام کر رہا ہے ، کمیشن نے ابھی تک اپنی رپورٹ جمع نہیں کرائی ،ڈان لیکس کی رپورٹ آنے میں تاخیر کا کوئی نقصان نہیں ہوگا ، ڈان لیکسکمیشن کی رپورٹ کا حشر حمود الرحمان رپورٹ جیسا نہیں ہوگا ،اس بات کا حامی ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ کو عام کیا جائے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نعیم الحق کے پاس اگر سوئس اکائونٹ سے متعلق نام ہیں تو ہمیں دیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.