کوہلو،قیدی نے مبینہ طور پر حوالات میں خودکشی کرلی

ہفتہ مارچ 13:22

کوہلو،قیدی نے مبینہ طور پر حوالات میں خودکشی کرلی
کوہلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں ایک قیدی نے مبینہ طور پرحوالات میں خودکشی کرلی۔ملزم لال بخش کو اپنے بھائی کے قتل کے الزام میں چند روز قبل گرفتارکیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

ملزم نے مبینہ طور پرگلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی ۔ پولیس کا کہناہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔اس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :