زرعی یونیورسٹی درجہ چہارم ایمپلائز ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:31

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء)زرعی یونیورسٹی درجہ چہارم ایمپلائز ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر محمد ابراہیم اور جنرل سیکرٹری حاجی رحمان سمیت تمام کابینہ نے حلف اٹھا لیا ۔

(جاری ہے)

حلف برداری تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ظہور احمد سواتی تھے جنہوں نے نو منتخب کابینہ سے حلف اٹھالیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد ادریس اور دیگر بھی موجود تھے ۔