عمران خان اسمبلی میں آکردکھائیں انہیں گریبان سے پکڑکرگھسیٹیں گے، پیپلز پارٹی کو وزیر اعظم کے ٹھٹھہ جانے کی تکلیف ہے‘ عابد شیر علی
پی ٹی آئی کے سربراہ اسمبلی سے باہر بیٹھ کر مفتا کھانے کے عادی ہوچکے ہیں، اپنے ارکان کی غلط تربیت کررہے ہیں،شیروں سے ہاتھا پائی برداش نہیں کر سکتے ہم شیر کے انتخابی نشان کیساتھ میدان میں جائینگے پیپلز پارٹی والے ایان علی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے ‘ وزیر مملکت پانی وبجلی
ہفتہ 11 مارچ 2017 17:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جاوید لطیف نے جو کہا وہ غلط تھا لیکن جاوید لطیف پر پی ٹی آئی والوں نے دھاوا بولا اور اس کے بعد عمران خان نے کہا میں ہوتا تو اس سے زیادہ کرتا، اب کسی رکن پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو عمران خان ذمہ دار ہوں گے، وہ خود اسمبلی آئیں پھر پتا چلے گا کہ ہاتھا پائی کیسے ہوتی ہے وہ شیروں سے ہاتھا پائی برداشت نہیں کر سکتے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریلو کٹوں نے نہ سندھ میں اورنہ ہی خیبر پختوانخواہ میں کوئی ترقی کی، عمران خان کے ریلو کٹا وزیراعلی خیبرپختونخوا ہ کو کھا گئے ہیں، پھٹیچر کپتان اور ریلو کٹا صوبائی حکومت ٹی ٹونٹی کے لئے تیار ہو جائیں، اس مرتبہ ریلو کٹو کو میدان میں بھگا بھگا کر ماریں گے اب خوشحالی کا ریلہ خیبر پختونخوا ہ میں بھی آئے گا۔عابد شیرعلی نے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات مولابخش چانڈیو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے حکمران سندھ کو لوٹ کر کھا گئے ہیں، بینظیر بھٹو کے قبر کے نام پر اربوں روپے کھائے گئے، 10 سال میں پیپلزپارٹی نے کوئی ہسپتال نہیں بنایا، کوئی سکول یا کالج بھی بنایا گیا ہو تو بتادیں، اب لٹیروں کا دور ختم ہونے جا رہا ہے، سندھ کے عوام اب نواز شریف کے ساتھ ہیں،سندھ کے عوام اب کرپٹ حکمرانوں کا حساب کریں گے۔ ان کہنا تھاکہ مولابخش چانڈیو کو وزیر اعظم کے ٹھٹھہ جانے کی تکلیف ہے، ہم شیر کے انتخابی نشان کے ساتھ میدان میں جائیں گے آپ ایان علی کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں پر کسی کو بھی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں، فوجی عدالتیں دہشت گردوں کو کیفرکردار تک پہنچانیں کے لئے ہیں، ہم انصاف کے لئے فوجی عدالتوں کیساتھ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.