موجودہ حکومت عوام کو سماجی انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، پاکستان ہم سب کا ہے ، پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا ، وہ لوگ ناشکر ے ہیں کہ جو کہتے ہیں ہمیں اس ملک نے کیا دیا
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کا فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر طالبات سے خطاب
ہفتہ 11 مارچ 2017 19:14
(جاری ہے)
گورنر پنجاب نے کہا کہ مخلوقِ خدا ایک ہے ، آپ لوگوں پر اللہ کا خاص فضل ہے کہ جس نے آپ کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈگریوں کو گھر تک ہی محدود نہ رکھیں بلکہ معاشرے کے ان پسے ہوئے طبقے کا خیال کریں کہ جن کے پاس وسائل کی کمی ہے اور تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ، ہمیں ان کی آبیاری پر خصوصی توجہ دینی ہے تاکہ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن عزیز کی بھر پور خدمت کرسکیں اور پوری دُنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکیں۔ گورنر نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے ، پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا اور وہ لوگ ناشکر ے ہیں کہ جو یہ کہتے ہیں کہ ہمیں اس ملک نے کیا دیا ۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہئے کہ اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کے بعد گھر بٹھانے کی بجائے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائیں تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں کہ آپ کو آج گولڈ میڈلز اور اعلیٰ تعلیمی ڈگریوں سے نوازا جارہا ہے اس پر آپ کے اساتذہ اور والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔گورنر پنجاب جو کہ فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں گولڈمیڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کو ادارے کی جانب سے شیلڈ بھی دی گئی۔ قبل ازیں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فخر امام نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور ادارے کی کارکردگی کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گوادر میں حفاظتی باڑ لگانے کے سرکاری منصوبے پر خدشات
-
نسل پرستی اور غربت میں باہمی تعلق ہے، جرمن مطالعے کے نتائج
-
فرانسیسی دستے یوکرین بھیجے گئے تو روسی فوج کا جائز ہدف ہوں گے، ماسکو
-
اقتصادی رابطہ کمیٹی کی وزیراعظم آفس کی تزئین و آرائش اور ملازمین کو اضافی الاﺅنس دینے کے لیے147ارب روپے کی منظوری
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف، آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی کردی
-
رفح حملے پر خدشات، اسرائیل کو امریکی بموں کی ترسیل معطل
-
عمران خان نے ہمیشہ درس دیا کہ قانون کی عملداری سے ہی ملک ترقی کرے گا
-
پاکستان کی تاریخ کے بدترین سانحہ 9 مئی کو کل
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، یوسف رضا گیلانی
-
بطور اپوزیشن لیڈر میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کو مسترد کرتا ہوں
-
بھارت میں روسی فوج کے لیے بھرتیاں کرنے والے چار ملزم گرفتار
-
عوام کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.