بھارت کا پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل اوسی اور بین الاقوامی سرحد پر سیز فائرکی مبینہ خلاف ورزیوں پر احتجاج

ہفتہ 11 مارچ 2017 22:00

بھارت کا پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے ایل اوسی اور ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) بھارت نے پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق ڈپٹی ہائی کمشنر سید حیدر شاہ کو وزارت خارجہ کی جانب سے طلب کر کے لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر سیز فائز کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ۔

بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کر کے سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن پر آئے روز سیز فائر کی خلاف ورزیاں کی جاتی ہیں جس کا وہ الزام پاکستان پر عائد کرتا رہتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :