پنجاب کومبنگ آپریشن، افغان آبادیوں سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئیں
افغان اور پشتون آبادیوں میں آپریشن کے دوران احتئاط برتی جائے۔ پولیس کو ہدایات
سمیرا فقیرحسین پیر 13 مارچ 2017 16:14
(جاری ہے)
ہدایت نامے میں کہا گیا کہ گھر گھر آپریشن کے دوران تلاشی لینے کے لیے خواتین اہلکار کو بھی آپریشن کا حصہ بنایا جائے۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی کہ شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن اصولی بنیادوں پر بغیر کسی رنگ و نسل، فرقے اور تعصب کے تمام حقائق کو مد نظر رکھ کر کیا جائے۔
کسی بھی مخصوص کمیونٹی یا علاقے کو ٹارگٹ نہ بنایا جائے بلکہ مصدقہ اور جامع انٹیلی جنس اطلاعات پر ہی کارروائی کی جائے۔ ہدایات میں بتایا گیا کہ کرائے دار کی مشکوک اور مجرمانہ سرگرمیوں کا ذمہ دار مکان مالک کو ٹھہرا کر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔آپریشن کے دوران تمام ہوٹلوں، سرائے خانوں، اور گھروں میں رہائش پذیر افراد، مسافروں اور کرائے داروں کے مکمل کوائف کی معمول کے مطابق چیکنگ کے ساتھ ساتھ ان کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ ہدایت نامہ میں مزید کہا گیا کہ پشتون اور افغان آبادیوں میں آپریشن کے دوران احتیاط برتنے کے ساتھ ساتھ مقامی افغان یا پشتو بولنے اور سمجھنے والے کسی فرد کو بطور نمائندہ و مترجم ساتھ رکھا جائے گا، تاکہ مخصوص علاقہ جات اور کمیونٹی میں آپریشن کے دوران تعاون میں کمی نہ ہو اور آپریشن سے متعلق مقامی افراد کو اعتماد میں لیا جاسکے۔ یہ تمام مندرجہ بالا ہدایات ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس، اسپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی لاہور، کیپٹل سٹی پولیس، تمام ضلعی پولیس آفیسرز، ڈی آئی جی آپریشنز، شہر بھر کے پولیس آفیسرز کو جاری کر دی گئی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
-
معیشت کے استحکام کے لئے غیر ملکی سرمایہ کاری ضروری ہے ‘سعودی سرمایہ کاروں کا دورہ پاکستان اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.محمد اورنگزیب
-
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، تحریک انصاف کو 77 مزید نشستیں ملنے کا دعوٰی کر دیا گیا
-
پی ڈی ایم ٹو کا ایڈونچر پاکستان اور نسلوں کو تباہی کی طرف لے جارہا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.