چیئر مین فاٹا اصلاحاتی کمیٹی سرتاج عزیز سے جماعت اسلامی فاٹا کے وفد کی ملاقات
فاٹا میں انفراسٹر کچر کی بہتری وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے فاٹا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے، فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کر اکر اختیار ات نچلی سطح پر منتقل کریں گے،سرتاج عزیز
منگل 14 مارچ 2017 21:34
(جاری ہے)
دنیانے سیاسی ، جمہوری، آئینی و قانونی ترقی کا سفر طے کیا ہے اور فاٹا ظالمانہ نظام کے تحت پتھر کے زمانے میںزندگی گزارنے پر مجبور تھے۔اصلاحات کی وجہ سے فاٹامحفوظ ہو جائے گا اور فاٹا کے عوام مایوسی سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائیں گے۔
حکومت فاٹا اصلاحات کیساتھ ساتھ تیز ترین ترقی کیلئے ہر شعبہ میں ایمر جنسی بنیادوں پر منصوبہ بندی کرے۔تعلیمی ایمر جنسی نافذ کر یونیورسٹی اور میڈیکل کالجزکا جال بچھایا جائے۔غربت کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے ہر ایجنسی میں انڈسٹری زون قائم کرے۔سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار بڑھائے۔ انہوںنے کہا کہ سرتاج عزیز کے محنت اور جدوجہد سے فاٹا اصلاحات ممکن ہوئے اور یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے وفاقی حکومت کے فیصلے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ حکومت کے فیصلے کو پارلیمنٹ اور عوام میں بھرپور سپورٹ کریں گے۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا اصلاحات اور صوبے میںانضمام سے فاٹا میںترقی کی نئی راہیںکھلے گی اور فاٹا قومی دائرے میں شامل ہوجائے گی۔انہوںنے کہا کہ فاٹا میں قانونی اور انتظامی نظام لائیں گے ،فاٹا میںڈیم تعمیرکریںگے اور زمینوں کو آباد کر کے روزگار کے مواقعے پید ا کریںگے۔ انہوںنے کہا کہ تعلیمی ادارے قائم کریں گے اور آئندہ بجٹ میں تعلیم کے لیے بڑی رقم مختص کریں گے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا میں انفراسٹر کچر کی بہتری وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بلدیاتی انتخابات کے لیے فاٹا لوکل گورنمنٹ ایکٹ تیاری کے آخری مراحل میں ہے، فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کر اکر اختیار ات نچلی سطح پر منتقل کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اور لیویز کا انتظام کریںگے اورفاٹا میں بیس ہزار لیویز بھرتی کرکے سیکورٹی کے امور پر مامور کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف سی آر کا خاتمہ کرکے رواج ایکٹ لاگو کریںگے۔ سرتاج عزیز نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے فاٹا اصلاحاتی کمیٹی صوبہ خیبرپختونخوا کا دورہ کرے گی اور فاٹا اصلاحات کے حوالے سے صوبائی حکومت سے مشاورت کرے گی۔ سرتاج عزیز نے فاٹا اصلاحات کے حمایت اور بھرپور تعاون کے یقین دہانی پر شکریہ اداکر تے ہیںاور جماعت اسلامی کے نقطہ نظر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
پی ٹی آئی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بات چیت کا کہہ رہی ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.