ڈائمنڈ بیک ما تھ کا حملہ پھو ل گو بھی بند گوبھی پر بھی ہوتا ہے ،ماہرین

بدھ 15 مارچ 2017 16:35

سلانوالی۔15 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مارچ2017ء) زرعی ماہرین کے مطا بق کا شت کار کا شت کی جا نے وا لی سبز یو ں بند گو بھی پھو ل گوبھی ٹماٹر سبز مرچ شملہ مرچ مٹر آ لو بیگن اور بیل دا ر سبز یوں کی اچھی پیداوار کیلئے ا ن کی خصوصی دیکھ بحا ل کریں، سبز یوں پر مختلف اقسا م کے کیڑے حملہ آورہوتے ہیں ا گر ا ن کا بر وقت تد ار ک نہ کیا جا ئے تو پیداوار بر ی طرح متاثر ہوتی ہے، ڈائیمنڈ بیک ماتھ کا حملہ پھو ل گوبھی بند گوبھی پر ہوتا ہے اور سنڈ یا ں پتوںمیں سوراخ کر کے ا ن کو چھلنی کرد یتی ہیں جس سے پتوں کی صرف رگیں با قی رہ جاتی ہیں، لشکر ی سنڈ ی بہت تیزی سے پتوں کوکھاتی ہے اور حملہ شد ید ہو نے کی صورت میں پودے پتوں سے محرو م ہو جاتے ہیں ،پیا ز کی تھر پس سے حملہ شد ہ فصل جھلسی ہوئی دیکھائی دیتی ہے ،حملہ شد ہ پودے پیا ز یا بیج بنا نے میں نا کا م رہتے ہیں، چھوڑ کیڑا را ت کے وقت چھوٹے پودوں کو زمین کے قریب سے کاٹ کا ٹ کر نقصان پہنچا تا ہے، گو بھی کی تتلی کی سنڈ یا ں پتوں کو کھاکر ا ن میں سورا خ کرتی ہیں، لہذا کا شت کا ر ا ن کیڑوں کو کنٹرو ل کرنے کیلئے کھیتوں کو ہرقسم کی جڑ ی بوٹیوں سے پا ک رکھیں ،سنڈ یوں کے تدار ک کیلئے ٹرائیکو گرا ما کا رڈ بھی لگائیں، فصلا ت اور سبز یو ں کی کٹا ئی کے بعد مڈھ اور پودوں کے د یگر حصوں کو بھی اچھی طرح تلف کریں تا کہ ان میں چھپے ہو ئے کیڑے اور سنڈ یا ں مر جا ئیں، حملہ شد ہ پھل کو توڑ کر زمین میں د با دیںاور پر وانو ں کے ا نسداد کیلئے روشنی کے پھندے لگائیں، ا گر ضرررساں کیڑوں کا حملہ ز یادہ شد ید ہو جا ئے تو محکمہ زراعت توسیع و پیسٹ وارننگ کے فیلڈ عملہ کی سفارش کر د ہ زہریں استعما ل کریں ۔

متعلقہ عنوان :