پولیس کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

بدھ 15 مارچ 2017 23:20

پولیس کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) پولیس کی جانب سے عدالتی اختیارات استعمال کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ1898ء کے کریمنل کوڈ کے سیکشن 154 کے تحت ایس ایچ او کو عدالتی اختیارات دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قوانین کے تحت ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔آئین کے مطابق سزاء اور جزا دینے کا اختیار صرف عدلیہ کوحاصل ہے۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ایس ایچ او کو مقدمہ درج کرنے کے اختیار کو کالعدم قرار دیا جائے اور کریمنل کوڈ کے سیکشن154کو آئین کو بھی متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم قراردے۔

متعلقہ عنوان :