سی پیک منصوبہ 62 ارب ڈالرز لاگت سے مکمل ہوگا
منصوبہ سے اب تک 13 ہزار سے زائد مقامی افراد کو ملازمتوں کے مواقع بھی میسر آچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کئی دہائیوں پر محیط پاک چین دوستی کا واضح مظہر ہے گورنر سندھ محمد زبیر عمر کا دوسری عالمی سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017 ء کے اختتامی سیشن سے خطاب
جمعرات 16 مارچ 2017 23:09
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تیز ترین ترقی اور معاشی و اقتصادی استحکام میں اہم ثابت ہوگا ، سی پیک میں 35 ارب ڈالرز کے توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں جن میں سے متعدد میگا پروجیکٹس صوبہ میں بن رہے ہیں ، 2018 ء تک مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں سے 10400 میگا واٹ بجلی دستیاب ہوگی جبکہ اس وقت پاکستان میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے 2018 ء میں مکمل ہونے والے توانائی منصوبوں سے ہم اپنی طلب سے زائد بجلی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی سے اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہو جائے گی ،سی پیک منصوبہ سے پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور قابل فخر دوستی مزید پروان چڑھ رہی ہے، منصوبہ کی تکمیل میں پاکستان اور چین کے عوام کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، منصوبہ کے فوائد بھی سامنے آنا شرو ع ہو چکے ہیں پاکستانی معاشرہ کے تمام طبقات کو اس سے بھرپور فائدہ حاصل ہو گا۔
انہوںنے کہا کہ سی پیک کے ذریعہ کامرس اینڈ انڈسٹری کے مزید فعال ہونے سے خطہ میں امن اور معاشی انقلاب بر پا ہوجائے گا اس منصوبہ کی تکمیل سے نچلی سطح تک معاشی ترقی ممکن ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے تیز ترین ترقی اور اس کے مثبت اثرات ہر شعبہ ہائے زندگی پر پڑے گے جس سے سماجی اور معاشی ترقی میں بہتری یقینی ہو گی ، امید کرتے ہیں وسطی ایشیاء میں ہمارے پڑوسی ممالک اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کرینگے۔ گورنر محمد زبیر نے دوسری سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017 ء کے کامیاب انعقاد پر آئی بی اے کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے میری مادر علمی ہے اس قسم کی کانفرنسز میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز سے کم نہیں اس کانفرنس کے ذریعہ سی پیک منصوبہ کے اصل مقاصد پر بھرپور روشنی ڈالی گئی جو کہ خوش آئند ہے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.