اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس،فاروق ستار کے خلاف 3مقدمات میں اے ٹی سی کی دفعات ختم

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) کراچی میں 22 اگست کی اشتعال انگیز تقریرمیں سہولت کاری سے متعلق کیس میں ایس ایس پی فیض اللہ کوریجو نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جواب جمع کرادیاہے۔اشتعال انگیز،ملک مخالف تقریرکی3مقدمات ضلع ملیرمنتقل کردیے گئے،تفتیش ایس ایس پی ملیررائوانوار کریں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اشتعال انگیز اورملک مخالف تقریرکے مقدمات سائٹ سپر ہائی وے،قائد آباد اور اسٹیل ٹائون میں درج ہیں ۔

تفتیشی افسر کے مطابق فاروق ستارکے خلاف 3 مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئی ہیں،مقدمات میں فاروق ستار،خالد مقبول صدیقی،عامر لیاقت،ایم کیوایم قائد اوردیگرمفرورہیں۔تینوں مقدمات میں عدالت نے ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :