رنگناہیراتھ کو وقار یونس کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 4 وکٹوں کی ضرورت

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:49

رنگناہیراتھ کو وقار یونس کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے ..
کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگناہیراتھ کو ٹیسٹ کرکٹ میں سابق پاکستانی فاسٹ بائولر وقار یونس کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 4 وکٹوں کی ضرورت ہے، توقع ہے کہ ہیراتھ بنگلہ دیش کے خلاف جاری آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وقار یونس کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر ہیراتھ کامیاب ہوئے تو وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے 17ویں بائولر بن جائیں گے، وقار یونس نے 373 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ہیراتھ نے 80 میچز کی 145 اننگز میں 370 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن سپنر متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :