مہاجرین کی کشتی پر حملے کی تحقیقات کی جائیں،صومالیہ

اتوار 19 مارچ 2017 14:21

موغادیشو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) صومالیہ نے کہا ہے کہ یمنی ساحلی حدود میں مہاجرین کی ایک کشتی پر فضائی حملے کی تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعرات کے دن ایک گن شپ ہیلی کاپٹر نے ایک کشتی پر بمباری کی تھی، جس کے باعث اس کشتی میں سوار بیالیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس کشتی میں سوار زیادہ تر مہاجرین کا تعلق صومالیہ سے تھا۔ صومالیہ نے سعودی عسکری اتحاد سے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔ یہ معلوم نہیں کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم جہاں یہ کارروائی ہوئی وہاں سعودی عسکری اتحاد یمن میں فعال ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :