فیصل آباد: ٹریفک حادثے میں 14 سالہ سائیکل سوار جاں بحق

اتوار 19 مارچ 2017 16:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2017ء) جھنگ روڈ پر بس کی ٹکر سے چودہ سالہ سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ‘شہریوں نے بس کے شیشے توڑ ڈالے ‘ڈرائیور موقع سے فرا رہو گیا‘آن لائن کے مطابق اڈا جوہل کے قریب رہائش پذیر محمد نذیر کا تیرہ سالہ بیٹا غلام محی الدین کپڑوں کی سلائی کا کام سیکھ رہا تھا آج صبح سائیکل پر سوار ہو کر جارہا تھا بھٹہ سٹاپ جھنگ روڈ پر حادثے کا شکار ہو گیا ‘ریسکیو 1122نے جس کو زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیاجہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا‘ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ‘مشتعل شہریوں نے بس کو روک کر اس کے شیشے توڑ ڈالے ‘حادثے کا مرتکب ڈرائیور فرار ہو گیا ‘پولیس مصروف تفتیش ہے

متعلقہ عنوان :