سعودی عرب کا خطے میں اہم کردار ہے، جاپانی وزیراعظم
شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جاپان کا حالیہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل تھا،تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،انٹرویو
پیر 20 مارچ 2017 12:01
(جاری ہے)
دونوں ممالک میں یہ شراکت داری تیل اور توانائی کی سکیورٹی سے آگے بڑھ کر اب معیشت ،تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی تک جا پہنچی ہے۔
انھوں نے کہا کہ سعودی مملکت اپنی نوجوان آبادی کی بدولت روشن اور جدید انسانی وسائل سے مالا مال ہے۔جاپان اس عظیم ذریعے سے فائدہ اٹھانے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور سعودی حکومت کی جانب سے وضع کردہ ترقیاتی پروگراموں میں معاونت کا خواہاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان اور سعودی عرب دونوں ایک دوسرے کے متنوع وسائل اور ترقی سے مکمل فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔جاپانی وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گذشتہ سال ستمبر میں جاپان کے دورے کے موقع پر ایک فریم ورک سمجھوتا طے پایا تھا۔اس کو ہم نے سعودی جاپان وڑن 2030 کا نام دیا تھا۔اس مشترکہ وڑن کا مقصد سعودی عرب کے وڑن 2030 کی روشنی میں کام کرنا تھا تاکہ سعودی مملکت کی تیل کی آمدن پر انحصار کم کرنے اور معیشت کو متنوع بنانے کے لیے مدد کی جاسکے۔اس کے علاوہ جاپان کی اقتصادی ترقی کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔شینزو ایبی کا کہنا تھا کہ خلیج کے خطے میں امن اور استحکام یقینی طور پر ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ان کا ملک عربوں کے آباء واجداد کی دانش کو سراہتا ہے جن کا کہنا تھا کہ ’’اعتدال پسندی ہی میں خیر‘‘ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی نظر میں سعودی مملکت کا خطے میں اہم کردار ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.