سپریم کورٹ کا فیصلہ برقرار ،خواجہ آصف کے حلقے میں دوبارہ الیکشن کی نظر ثانی کی درخواست مسترد
فیصلے پر نظرثانی کیلئے ٹھوس مواد پیش نہیں کیا گیا،کیسے کہہ سکتے ہیں سیل ٹوٹے ہوئے تھیلوں کو شمار نہ کیا جائے، عدالت عظمی بوگس ووٹ نکال کر بھی خواجہ آصف کوپندرہ ہزار ووٹوں کی برتری حاصل رہے گی،انتخابی ریکارڈکومال خانے میں پھینک دیاجاتاہے،دس لوگوں کے کہنے پرالیکشن کیسے کالعدم قراردے سکتے ہیں،باربارموقع دینے کے باوجود عثمان ڈارجرح کے لیے پیش نہیں ہوئے،چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس
پیر 20 مارچ 2017 15:04
(جاری ہے)
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ باربارموقع دینے کے باوجود عثمان ڈارجرح کے لیے پیش نہیں ہوئے۔ جوگواہ پیش کیے گئے وہ انتخابی امیدوار کے ووٹر اور سپورٹرہوسکتے ہیں ، دس لوگوں کے کہنے پرالیکشن کیسے کالعدم قراردے سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈارکے وکیل بابر اعوان نے دلائل میں کہا کہ حلقے کے تین پولنگ اسٹیشنز کا ریکارڈ تاحال نہیں ملا۔ 19 ہزار سے زائد ووٹ غیر سیل شدہ تھیلوں میں ملے۔چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ فیصلے پرنظرثانی کیلئے ٹھوس مواد پیش نہیں کیا گیا۔غیرسیل شدہ تھیلوں کوگنتی سے کیسے نکال سکتے ہیں انتخابی ریکارڈکومال خانے میں پھینک دیاجاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ سیل توڑنے میں ملوث افراد کا تعین کرسکتے ہیں ،سیل ٹوٹنے کا فائدہ کس کو ہوا بوگس ووٹوں کو نکال کربھی خواجہ آصف 15 ہزار ووٹوں سے کامیاب ہوتے ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر این اے 110 سے خواجہ آصف کی کامیابی کو درست قرار دیا تھا۔ جس پر حلقہ این اے 110 سے پی ٹی آئی امیدوار عثمان ڈار نے عدالت میں فیصلے پر نظر ثانی کیلئے درخواست دائر کی تھیمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.