کسی بھی غیر ملکی کو پاکستان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جاسکتا‘ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات
شناختی کارڈز کی تصدیق اور مشکوک شناختی کارڈ بلاک کرنے کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے ،ْچوہدری نثار علی خان نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر کریمنل جسٹس سسٹم پر مجموعی طور پر نظرثانی کا آغاز کردیا ہے ،ْوزارت داخلہ
پیر 20 مارچ 2017 22:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ کہا جاتا ہے کہ پختونوں کو تنگ کیا جاتا ہے‘ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ 30 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستان میں قیام پذیر ہیں‘ ان میں سے نصف رجسٹرڈ ہیں جبکہ اتنے ہی غیر رجسٹرڈ ہیں اس لئے ان کی تصدیق کے دوران ایسی شکایات سامنے آتی ہیں۔
ہم نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر یہ الزام نہ لگایا جائے کہ کسی کو سندھی‘ پختون‘ پنجابی اور بلوچی ہونے کے ناطے ان کے کارڈ بلاک کئے جارہے ہیں۔ شناختی کارڈ بلاک ہونے والے کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ جاکر عدالت سے رجوع کرے۔ بلاک کرنے کا قانون سالوں سے چل رہا ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی شکایت پر عارضی طور پر کارڈ بلاک ہوجاتا ہے اور وہ شواہد دیتا ہے۔ اس طرح ہزاروں کارڈ اوپن ہوئے ہیں۔ کسی غیر ملکی کو پاکستان کی شہریت نہیں لینے دیں گے اور جس کے پاس ہے اس کو بلاک کریں گے۔ ملا منصور سمیت ایک لمبی فہرست ہے۔ اب اس کا اگر مداوا ہو رہا ہے تو اس کی نشاندہی کریں کہ کس طرح بہتر طریقے سے کریں۔ اگر کوئی کہے کہ غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ یا پاسپورٹ برقرار رہیں تو یہ نہیں ہو سکتا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے دوبارہ فعال نہ ہونے کو یقینی بنایا جارہا ہے، بلوچستان میں مفاہمت کی جانب اقدامات اٹھاتے ہوئے فراریوں یا کالعدم قرار دیئے گئے افراد کے سرنڈر‘ مفاہمت اور بحالی جاری ہے۔ دہشتگردوں اور دہشتگرد تنظیموں کی مالی مدد کو بند کیا گیا ہے۔ تمام صوبائی سی ٹی ڈیز میں کائونٹر ٹیرر ازم فنانسنگ یونٹ قائم کئے جارہے ہیں۔ صدقہ و خیرات کے قواعد کے لئے پالیسیوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے اسلام آباد‘ پنجاب اور سندھ نے سو فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔ فاٹا اصلاحات کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے۔ دہشتگردوں کے لئے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم ٹھوس طریقہ کار موجود نہ ہونے کی وجہ سے یہ عمل نسبتاً سست ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی کی تاریخ اور مہاجرین کی رجسٹریشن کا عمل نسبتاً سست ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں استحکام آیا، محمد اورنگزیب
-
30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں،مصدق ملک
-
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں پر فیصلے سے نون لیگ کی قیادت میں حکمران اتحاد قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگیا
-
شادی کا بندھن اور خاندانی توقعات کا کھیل
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کا گیمبیا میں جموں و کشمیر پر او آئی ..
-
پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں گے، سعودی عرب
-
فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم
-
ملک سے مایوسی ختم کر کے ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ترقی کی امید ہو. مصدق ملک
-
خواجہ احمد حسن،خواجہ دبیر حسن کے والد اور خواجہ رمیض حسن رہنما مسلم لیگ ق کے ماموں خواجہ منیر حسین کا ختم و مجلس ترحیم ان کی رہائش گاہ پر منعقد،
-
آئین کا حلیہ بگاڑنے والوں کی آج شکست ہوئی، دھوکے سے عوام کو نہیں ہرا سکتے، سلمان اکرم راجہ
-
شمالی کوریا: کم جونگ کی سالگرہ پر عوام سے وفاداری کا حلف
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،ڈاکٹرمصدق ملک کی پریس کانفرنس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.