افغان سیکورٹی فورسز کا جھڑپ کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 9طالبان جنگجوئوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پیر 20 مارچ 2017 22:35

افغان سیکورٹی فورسز کا جھڑپ کے دوران ٹی ٹی پی کمانڈر سمیت 9طالبان جنگجوئوں ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) افغان سیکورٹی فورسز نے مشرقی صوبہ نورستان میں جھڑپ کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر سمیت 9طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کوافغان میڈیا کے مطابق مشرقی بارڈر پر تعینات سینئر پولیس کمانڈر نے بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 9شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا جس میںکالعدم تحریک طالبان پاکستان کا کمانڈر بھی شامل ہے ۔شدت پسندوں کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب انھوں نے ڈیورنڈ لائن سے گزر کر افغان بارڈر پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔جھڑپ کے دوران سیکورٹی فورسز اور رہائشیو ں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :