سیکرٹری وزارت اطلاعات شعیب احمد صدیقی سے انکے سسر کے انتقال پر سینئر افسران اور سٹاف کا اظہار تعزیت

پیر 20 مارچ 2017 21:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء)وزارت اطلاعات ‘نشریات و قومی ورثہ کے سینئر افسران اور سٹاف نے سیکرٹری وزارت اطلاعات‘نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی سے انکے سسر کے انتقال پر اظہار تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری وزارت اطلاعات‘ نشریات و قومی ورثہ شعیب احمد صدیقی کے سسر گزشتہ ہفتے لاہور میں انتقال کر گئے تھے ۔وزارت کے افسران اور سٹاف نے سیکرٹری اطلاعات شعیب احمد صدیقی سے اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات کو بلند کرے اور سوگواران کو یہ بڑا صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے ۔سیکرٹری اطلاعات و نشریات شعیب احمد صدیقی نے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنے والے افسران اور ملازمین کا شکریہ ادا کیا ۔