غیرت کے نام پرقتل مشرق وسطیٰ کے سفر کے بعد اب مغربی دنیا میں پہنچ گیا ہے،ڈاکٹر نفیسہ شاہ
زیادہ متحرک سول سوسائٹی ،نئی نسل نے اسے اچانک ردعمل کے طور پر لیا ہے، امید ہے سخت اور مضبوط قانون سازی کیساتھ اس میں آہستہ آہستہ کمی کی جا سکتی ہے،رہنماء پیپلز پارٹی کا سیمینار سے خطاب
پیر 20 مارچ 2017 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے کاہ عزت کے نام پر قتل، مقدمات کے قوانین اور روایتی نظام ایک بہت پیچیدہ نظام کا حصہ ہیں جہاں اکثر حرام یا اسلامی قوانین کو بھی التوا میں ڈال دیا گیا ہے۔
مقامی پولیس سے عدالتی نظام اور قبائل جرگہ سسٹم جلد ہی ایک صفحہ پر آکر آزادی اور حفاظت کرنا ہوگی،یہاں تک کہ اس ملک کا قانون کے کئی آرٹیکل اور بھی شہریوں کی حفاظت سے منسوب ہیں، حال ہی میں متعارف کرایا گیا حدود آرڈیننس بل بھی اس چنگل سے آزاد نہیں اس میں بھی عدالتوں سے باہر معاملات کو آئینی اور قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، جب تک ہم ایک دوسرے سے روابط کرتے ہوئے ایک دوسرے کو عزت نہیں دیں گے ہم ملک انصاف کیلئے کام نہیں کرسکیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر عورت فائونڈیشن نعیم مرزا نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں حدود کے نام پر جرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہوا اور اس حدود آرڈیننس کو پرائیویٹائز کیا گیا۔ اس دور میں قانون سازوں پر زوردیا گیا کہ موجودہ اور مستقبل میں وسیع قانون سازی کی جائے،نئی نسل اور نئے زمانے کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے قانون بنایا جائے۔ ریحانہ شیخ نے حقوق نسواں کی عمل دار اور آنر کلنگ اور دیگر جرائم پر تازہ ترین روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ملک میں روزانہ تین مقدمات درج ہوتے ہیں جو عزت کے نام پر قتل اور دوسرے نسوانی حقوق ے عضب کرنے کے سلسلہ کی کڑی، غیرت کے نام پر قتل میں جتنی اس ملک میں اموات ہوتی ہیں وہ دہشت گردی میں اموات کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ شہید فائونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو سکندر علی ہولیو نے سیمینار کے ویلکم نوٹ میں کہا کہ میں غیرت کے نام پر قتل کے سیمینار کے سلسلہ میں مقررین اورشرکاء کی تقاریر اور ان کے تحفظات کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو لوگوں کی آزادی اور عوام دوستانہ قانون سازی پر زیادہ فعال ہونا ہوگا، ہم محسوس کرتے ہیں کہ اس تناظر میں لاتعلقی کا اظہار کیا جا رہا ہے جنہوں نے ملکیت کے ساتھ اس ملک کو مضبوط کرنے کیلئے قانون سازی کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.